LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی

صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع

Web Desk

27 June 2026

پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے بعد اب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا اہم دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اپنے اس متوقع دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دورے کا باقاعدہ شیڈول اور ایجنڈا جلد ہی حتمی طور پر مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رواں سال کے آغاز میں بھی ایران کا باقاعدہ دورہ کرنا تھا، تاہم اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی اور غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اس دورے کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا تھا۔  حالیہ سفارتی ملاقات کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ ایران کے سرکاری دورے کی مخلصانہ دعوت دی تھی، جسے صدرِ مملکت نے بخوشی قبول کر لیا ہے اور اب اس دورے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔