بطور وزیراعلیٰ میرے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے،سہیل آفریدی
Web Desk
30 November 2025
وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا کہنا ہے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ این ایف سی ایوارڈز کا پورا حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔ 4 دسمبر کو معاملے پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی کا شیئر خیبرپختونخوا کو پورا تقسیم نہیں ہورہا، 7 سال میں ایک ہزار350ارب روپے خیبرپختونخوا کو نہیں دیئے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیر کو یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گےاین ایف سی پرتمام سیاسی جماعتوں کامؤقف ایک ہو، پرامن احتجاج انصاف کے حصول کیلئے ہے، ہماری کارکردگی ہے تو ہی تیسری مرتبہ صوبے میں ہماری حکومت ہے
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
18 September 2026
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
18 September 2026
امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
18 September 2026
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی
18 September 2026