موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
Web Desk
26 June 2026
موٹروے ایم-5 پر تیز رفتاری کے باعث لیموں سے بھرا مزدا ڈالا بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور اس کا سگا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ موٹروے ایم-5 پر پول نمبر 733 کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سڑک کنارے الٹ گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں دو سگے بھائی سوار تھے۔ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 26 سالہ عصمت اللہ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اس کا بڑا بھائی 30 سالہ اسد اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اسد اللہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان عصمت اللہ کی لاش کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
26 June 2026
کراچی؛ گھر سے 30 سالہ ماں اور 8 سالہ کمسن بیٹی کی لاشیں برآمد
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
یومِ عاشور پر بہترین انتظامات، سہیل آفریدی کا پولیس اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین
26 June 2026