LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی

Web Desk

26 June 2026

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین ‘عوام ایکسپریس’ گجرات کے علاقے رکھ پبی کے قریب ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جہاں سفر کے دوران ٹرین کی آخری بوگی اچانک پٹری سے نیچے اتر گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ رکھ پبی کے مقام پر پیش آیا۔ بوگی پٹری سے اترتے ہی ٹرین ڈرائیور نے کمالِ مہارت اور بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کو قابو میں کیا، جس کے باعث ایک خوفناک حادثہ ہونے سے ٹل گیا اور خوش قسمتی سے ٹرین میں سوار تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد ٹرین کو مسافروں کے ساتھ پشاور کی جانب روانہ کر دیا گیا، جبکہ پٹری سے اترنے والی آخری بوگی کو ضروری مرمت کے بعد روانہ کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔