مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
Web Desk
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے آنے والی ایک ٹیوٹا ہائی ایس مسافر گاڑی میں دورانِ سفر اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ہائی ایس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر بروقت محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس پر مسافروں اور مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے پر بند یوٹرنز (U-turns) کی وجہ سے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مری ایکسپریس وے پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پے در پے پیش آنے والے ان واقعات کے بعد شاہراہ پر حفاظتی انتظامات، بند یوٹرنز اور ہنگامی رسپانس (Emergency Response) کے موجودہ نظام پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026