یومِ عاشور پر بہترین انتظامات، سہیل آفریدی کا پولیس اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین
Web Desk
26 June 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یومِ عاشور کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں مرکزی جلوس کے اہم مقام کوہاٹی کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی و دیگر انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے جلوس کے روایتی راستوں پر کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور صوبے بھر میں یومِ عاشور کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے پر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین اور عزاداروں نے بھی سکیورٹی کے مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جو تمام متعلقہ اداروں کی دن رات کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ معرکہ کربلا ہمیں ظلم و ستم کے خلاف ڈٹ جانے، حق و صداقت پر قائم رہنے اور عظیم قربانی کا لازوال درس دیتا ہے۔ معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے، اخوت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے کربلا کے آفاقی پیغام کو دل سے اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سہیل آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تمام مذہبی اجتماعات کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے اپنے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
26 June 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
26 June 2026
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026