انسانی اعضا کیس: چینی شہریوں سمیت 5 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
Web Desk
26 June 2026
وفاقی دارالحکومت میں انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کے اسکینڈل میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس میں ملوث چینی باشندوں سمیت پانچ گرفتار ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈیوٹی جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تین غیر ملکی (چینی) اور دو پاکستانی ملزمان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے اور ہوٹا (HOTA) کی ٹیم نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف-7 میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران ان پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران موقع سے بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا (ناڑ) برآمد ہوا تھا، جس میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا بھاری ذخیرہ شامل تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے مبینہ طور پر یہ انسانی پلاسنٹا جمع کرتے تھے۔ جمع کیے گئے پلاسنٹا کو اسلام آباد لا کر مخصوص طریقہ کار کے تحت پراسیس اور خشک کیا جاتا تھا۔ حکام اور کسٹمز کو دھوکہ دینے کے لیے ملزمان اس پراسیس شدہ انسانی پلاسنٹا کو “بھیڑ کے اعضا” (Sheep Organs) ظاہر کر کے بیرون ملک ایکسپورٹ کرتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق کیس کی مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہسپتالوں میں موجود ان کے سہولت کاروں اور اس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026