امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
Web Desk
26 June 2026
سربراہ نیٹو جنرل مارک روٹے نے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی اور بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں متحد رہنا ہوگا۔واشنگٹن کے معروف تھنک ٹینک “اٹلانٹک کونسل” میں اہم خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیٹو جنرل مارک روٹے کا کہنا تھا کہ یورپ کا دفاع درحقیقت امریکا کے اپنے دفاع اور تزویراتی مفادات سے جڑا ہوا ہے، اس لیے یورپ اور امریکا کے مابین قریبی اور فعال تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ یورپ اب دفاعی امور میں خود پر انحصار بڑھا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود امریکا ہمیشہ نیٹو (شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم) اتحاد کا مرکزی ستون رہے گا۔
خارجہ امور اور علاقائی سکیورٹی پر بات کرتے ہوئے جنرل مارک روٹے نے ایران کے معاملے پر سخت موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی کارروائی نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تاہم خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسلسل چوکنا اور باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے
متعلقہ عنوانات
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے
11 September 2026
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
11 September 2026
ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ
11 September 2026
امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا
11 September 2026
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب
11 September 2026
نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج
11 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026