LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر داغے گئے ڈرونز جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی ہے: امریکی صدر

محمد عامرنوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہوگئے

Web Desk

26 June 2026

پاکستان کے تجربہ کار اور مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر انگلش کاؤنٹی کلب نوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک (مقامی) کھلاڑی شامل ہو گئے ہیں۔نوٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، محمد عامر کے ساتھ ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے ایک مختصر مدتی معاہدہ کیا گیا ہے۔ کلب انتظامیہ نے محمد عامر کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا طویل بین الاقوامی تجربہ ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے پر ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

اس معاہدے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ برطانوی پاسپورٹ (برطانوی شہریت) رکھنے کے باعث محمد عامر کو نوٹنگھم شائر کی ٹیم میں اوورسیز (غیر ملکی) پلیئر کے طور پر شمار نہیں کیا جائے گا، بلکہ وہ بطور مقامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عامر نے گہری مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ویٹالٹی بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نوٹنگھم شائر کے شاندار ماحول اور کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور وہ اس تاریخی کلب کی نمائندگی کرنے کے لیے پوری طرح پرجوش ہیں۔