LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ

آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اور گلوز پھینکنے پر گل فیروزہ کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ

Web Desk

26 June 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر سرزنش کی ہے اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، گل فیروزہ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ گل فیروزہ آؤٹ ہونے کے بعد شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جب واپس لوٹیں، تو انہوں نے ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب جارحانہ انداز میں اپنا بیٹ اور گلوز (دستانے) زمین پر دے مارے، جسے آئی سی سی نے کھیل کی ڈسپلنری پالیسی کے منافی قرار دیا۔

عالمی کرکٹ کونسل کے مطابق، پاکستانی بیٹر نے میچ کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے اور میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا ہے، جس کے باعث اس معاملے پر کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو کم از کم سرزنش، میچ فیس کا جرمانہ یا ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔ گل فیروزہ کے ریکارڈ میں اب ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل ہو چکا ہے۔ یہ ڈی میرٹ پوائنٹس ایک مخصوص مدت تک کھلاڑی کے ریکارڈ کا حصہ رہتے ہیں اور اگر مقررہ وقت کے دوران ان کی تعداد بڑھ جائے تو کھلاڑی کو میچز کی معطلی یا سخت پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔