LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کئے جانے کا امکان

Web Desk

26 June 2026

اکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کا امکان اب آئندہ ہفتے ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قومی سلیکٹرز حتمی مشاورت کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے تھے، تاہم چند اہم کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد سکواڈ کا اعلان روک دیا گیا۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے اور موزوں متبادل کی تیاری کے لیے ریڈ بال کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ہے، جن میں عبداللہ شفیق، کامران غلام، حمزہ نذر، روحیل نذیر اور عرفات منہاس شامل ہیں۔سینئر کھلاڑیوں محمد رضوان اور سعود شکیل اس وقت فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کی ریکوری پر تیزی سے کام جاری ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ریڈ بال کیمپ میں بلائے گئے نئے کھلاڑی ان دونوں کے بیک اپ کے طور پر شامل کیے گئے ہیں اور محمد رضوان یا سعود شکیل کو ٹیم سے باہر نہیں کیا گیا۔ ٹیسٹ سکواڈ کے حتمی اعلان کے ساتھ ہی اس ریڈ بال کیمپ کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کیمپ میں شامل فٹنس مسائل سے دوچار کھلاڑیوں کی آئندہ ہفتے مکمل میڈیکل اسسمنٹ (طبی معائنہ) کی جائے گی، جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ٹیسٹ سکواڈ کا باقاعدہ اعلان ہو گا۔ اس کے علاوہ، سپنرز کی فہرست میں علی عثمان بھی سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں، جبکہ ابرار احمد کے حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اگر ابرار احمد ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہ بنے تو وہ انگلینڈ میں ‘دی ہنڈرڈ’ لیگ میں اپنا معاہدہ پورا کریں گے جو 21 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔پاکستان کا دورۂ ویسٹ انڈیز انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔