ایران ہر بات نہ مانا تو امریکہ وہی کرے گا جو ضروری ہوگا: ٹرمپ کا سخت لہجہ
Web Desk
25 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ معاملات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے، تاہم انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایران نے طے شدہ امور پر عمل درآمد نہ کیا تو واشنگٹن وہ تمام اقدامات کرے گا جو ضروری ہوں گے۔نیٹو (NATO) چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ان کی بات مان رہا ہے اور اسے ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات فی الحال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو کر سامنے آ جائے گی۔
امریکی صدر نے ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور کسی بھی قسم کی مالی معاونت کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے ایران کو کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں اور نہ ہی تہران کو اس وقت ایسی کسی مالی مدد کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کا اضافی ٹول یا مالی بوجھ عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو عالمی تجارت اور توانائی (تیل و گیس) کی بلا تعطل ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم اور مثبت کامیابی قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
نیویارک میں چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، معجزاتی طور پر تمام افراد بحفاظت ریسکیو، ویڈیو سامنے آگئی
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026