LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

کوہستان مالیاتی سکینڈل: مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین گرفتار

Web Desk

25 June 2026

کوہستان مالیاتی سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بڑی اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے مبینہ فرنٹ مین نعمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم نعمان طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل روپوش تھا۔ نیب نے ایک خفیہ اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نعمان کے بینک اکاؤنٹس سے پاکستانی کرنسی اور امریکی ڈالرز میں کروڑوں روپے مالیت کی مشتبہ مالی لین دین (ٹرانزیکشنز) کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں، جن کی نیب کے ماہرین کی جانب سے باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزم نعمان نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے لیے ملک کے مختلف اہم اور تفریحی مقامات پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ نیب حکام کی جانب سے ان تمام قیمتی کمرشل جائیدادوں کی ملکیت، سرمایہ کاری کے اصل ذرائع اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی اثاثوں کو ضبط کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فرنٹ مین کی گرفتاری کو کوہستان مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات میں ایک انتہائی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں اس نیٹ ورک سے جڑے مزید بااثر افراد کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔نیب حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سکینڈل میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔