LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، دو افراد جاں بحق خواجہ سعد رفیق کے بیان پر شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا یورپ میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ، سپین میں 4 روز میں 212 ہلاکتوں اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا: اسماعیل قانی ایران نے منجمد اثاثوں سے امریکی مصنوعات خریدنے کا دعویٰ مسترد کر دیا خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 164 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران 9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل

یلو لائن کرپشن اسکینڈل: چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ جاری،

Web Desk

25 June 2026

کراچی: کراچی بی آر ٹی یلو لائن پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر محفوظ ادائیگیوں کے معاملے پر چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کی فائنل انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کی روشنی میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سابق پی ڈی ضمیر عباسی اور سابق ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جھامن (جمن) داس کو جام صادق برج، ڈپو ون اور ڈپو ٹو منصوبوں میں مالیاتی قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں اور کنسلٹنٹس کے نگرانی کے نظام کو نظر انداز کرنے پر بنیادی طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ انکوائری کا بنیادی محور سال 2025 اور 2026 کے دوران کی گئی اضافی ادائیگیاں تھیں، جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، موجودہ پی ڈی کمال حکیم، سید طٰہٰ عزیز شاہ اور فنانشل اسپیشلسٹ عبدالواسی کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی یا مالی بدعنوانی کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی اس تفصیلی رپورٹ کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔