اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی
Web Desk
24 June 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران اسرائیل نے خطے میں ایک اور نیا جنگی محاذ کھولنے کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی دفاعی حکام اب یمن پر ایک بڑے فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلا سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کٹھ حجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں مستقل ‘سیکیورٹی بفر زون’ قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ لبنان میں ابھی ان کے مزید فوجی اقدامات اور کارروائیاں باقی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے یہ نئی جنگی حکمتِ عملی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح ہدایات اور احکامات کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے سختی سے منع کیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے ان احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لبنان کے ضلع نبطیہ میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے کفر رمان کے علاقے میں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مبصرین کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے واشنگٹن کی جنگ بندی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور یمن پر حملے کی تیاریوں سے پورا خطہ ایک نئی اور طویل جنگ کی دلدل میں دھنس سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
ٹرین کے بیت الخلا میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی
22 August 2026
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026