آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
Web Desk
24 June 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ٹول یا فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ملک کو اس پر کسی قسم کا ٹیکس، ٹول یا فیس عائد کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس موقف پر خلیجی خطے کے تمام ممالک کا مکمل اتفاق ہے، اس لیے اس معاملے پر یہاں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں۔
مارکو روبیو نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھیں گے، تب تک مشرق وسطیٰ میں تنازع کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ سیکیورٹی چیلنجز ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے تہران حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر ایران ایک انقلابی تحریک کے طور پر کام کرنے کے بجائے ایک عام اور ذمہ دار ریاست بننے کا فیصلہ کرے، تو اس کے لیے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بڑے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات سے اپنے خلیجی ممالک کے اہم دورے کا آغاز کیا ہے، جس کے اگلے مراحل میں وہ کویت اور بحرین کا دورہ بھی کریں گے
متعلقہ عنوانات
گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا
24 June 2026
پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان
24 June 2026
غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا
24 June 2026
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
24 June 2026
وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی
24 June 2026
عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں
24 June 2026
حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ
24 June 2026
فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور
24 June 2026