امریکی صدر قرارداد کی منظوری پر برہم، سینیٹ نے مجھے روک کر دشمن کی مدد کی: ٹرمپ
Web Desk
24 June 2026
واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق امریکی سینیٹ کے ‘وار پاورز ایکٹ’ ووٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پورے عمل کو مضحکہ خیز اور بالکل بے معنی قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک تند و تیز بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران کو اس وقت سفارتی اور معاشی طور پر مکمل دباؤ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہ شکست کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت عملی طور پر ہمیں ہر وہ چیز دینے پر آمادہ ہے جو ہم چاہتے ہیں، اور کئی دہائیوں میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایران، امریکہ اور اس کے صدر کو بھرپور احترام دے رہا ہے۔
“امریکی سینیٹ نے ایک انتہائی بے وقت اور بے معنی وار پاورز ایکٹ ووٹ کرایا۔ اس ووٹنگ کے ذریعے سینیٹ نے ایران کو یہ غلط پیغام دیا ہے کہ امریکہ اپنے صدر کی کارروائیوں کو پسند نہیں کرتا۔ سینیٹ نے سٹریٹجک موڑ پر مجھے روک کر دراصل دشمن کی مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے۔”
صدر ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ 4 ریپبلکن سینیٹرز اور ناکام سیاست دانوں نے اس معاملے پر ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے ان سینیٹرز نے میرا کام مزید مشکل بنا دیا ہے۔ تاہم انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنا کام ہر ممکن طریقے سے مکمل کر کے رہیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ
24 June 2026
میاں بیوی ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار، لاہور ہائیکورٹ
24 June 2026
ہنر مند نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: مریم نواز
24 June 2026
نادرا کی اپیل منظور،ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کالعدم قرار
24 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
24 June 2026
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
24 June 2026
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
24 June 2026
امریکی عوام کی اکثریت کو جنگ بندی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہنے کا خدشہ
24 June 2026