سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے متاثر
Web Desk
29 November 2025
کراچی: شہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 232 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ 127 مریض کراچی سے سامنے آئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سرکاری اسپتالوں میں 34 جبکہ نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے، جس کے بعد صوبے بھر میں زیرِعلاج مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17 اور حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 مریض داخل کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں 2432 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 مثبت آئے، سب سے زیادہ کیسز کراچی میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹ ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026