ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ پر آج عدالتی کارروائی معطل، کاز لسٹ منسوخ
Web Desk
23 June 2026
وفاقی دارالحکومت میں اہم غیر ملکی وفد کی آمد اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث ریڈ زون کی بندش کے پیشِ نظر وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کی پرنسپل سیٹ (اسلام آباد) میں آج، 23 جون 2026 کو تمام عدالتی کارروائی معطل رہے گی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر عدالتِ عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر آج کی تمام کاز لسٹ منسوخ کر کے مقررہ مقدمات کی سماعتیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
ریڈ زون کے راستوں کی بندش کے باعث سائلین اور وکلاء کو درپیش سفری مشکلات کے پیشِ نظر عدالتی افسران اور عملے کو گھر سے فرائض (Work from Home) انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالتی عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے اور ضرورت پڑنے پر فوری دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کے برعکس، وفاقی آئینی عدالت کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریاں اپنے معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور وہاں تمام عدالتی و انتظامی امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں سائلین اور معزز وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ عدالتی امور اور کیسز کی معلومات کے لیے اپنی قریبی یا متعلقہ صوبائی رجسٹریوں سے رابطہ قائم رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026