پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز
Web Desk
29 November 2025
این ڈی ایم اے نے پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پہلی امدادی کھیپ اور پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کے لیے 100 ٹن امدادی سامان شامل ہوگا، جبکہ پاکستان آرمی کے تعاون سے کل 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کی جائے گی۔ سامان اور ریسکیو ٹیم کل نور خان ایئر بیس سے سی 130 طیارے کے ذریعے روانہ کیے جائیں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔ امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے فلیڈ ہسپتال بھی بھیجے گا۔ پاکستان اپنی ہمدردی کے اظہار کے طور پر سری لنکا کے متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026
دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے
17 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی
17 September 2026
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی
17 September 2026