چیونگ گم دل کی صحت کے لیے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
Web Desk
22 June 2026
ایک نئی طبی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ چقندر، پالک اور کیل (Kale) جیسی نائٹریٹس سے بھرپور سبزیاں کھانے یا ان کا جوس پینے کے بعد ببل گم (چیونگ گم) چبانا بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی صحت کو محفوظ رکھنے میں غیر معمولی حد تک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
سبزیوں میں موجود نائٹریٹس دل کی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔ یہ جسم میں جا کر خون کی نالیوں کو پھیلاتے ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پٹھوں کو توانائی ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل بلڈ پریشر کو نمایاں طور پر کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج (اسٹروک) جیسے جان لیوا خطرات کو ٹال سکتا ہے۔اس قدرتی فائدے کے مکمل حصول کے لیے ایک خاص کیمیائی عمل ضروری ہے، جسے نیچے دیے گئے نکات سے سمجھا جا سکتا ہے سبزیوں کا نائٹریٹ اس وقت تک اثر نہیں دکھاتا جب تک وہ نائٹرائٹ میں تبدیل نہ ہو جائے۔ یہ تبدیلی انسان کے منہ میں موجود مخصوص اور مفید بیکٹیریا انجام دیتے ہیں۔
کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دان اس تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کر رہے تھے۔ اس سے قبل دل کے ماہر اینڈریو ویب نے دیکھا تھا کہ جب چقندر کے جوس کے ساتھ گریپ فروٹ (چکوترے) کا جوس پیا جائے، تو تھوک کی تیزابیت (Acidity) کم ہو جاتی ہے، جس سے نائٹریٹ کا نائٹرائٹ میں تبدیل ہونا رک جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر سائنس دانوں نے تھوک کی تیزابیت کو بڑھا کر اس عمل کو تیز کرنے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھی (شوگر والی) چیونگ گم چبانے سے منہ میں تھوک کی تیزابیت بڑھتی ہے، جو بیکٹیریا کو زیادہ تیزی سے نائٹریٹ کو نائٹرائٹ میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں پر باقاعدہ تجربہ کیا گیا جس کا طریقہ کار درج ذیل تھا تمام رضاکاروں کو پہلے چقندر کے جوس کا ایک شاٹ پلایا گیا۔جوس پینے کے بعد انہیں کئی گھنٹوں تک مسلسل چیونگ گم چبانے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026