LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

Web Desk

17 June 2026

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاریڈو میں ایک چھوٹا مسافر بردار جیٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم ہائی وے پر موجود عام شہریوں کی غیر معمولی بہادری اور بروقت ردعمل نے طیارے میں سوار متعدد مسافروں کی جانیں بچا لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے اس چھوٹے جیٹ طیارے میں مجموعی طور پر 6 افراد سوار تھے۔ طیارے کے زمین پر گرتے ہی ہائی وے پر سفر کرنے والے عام شہری اپنی گاڑیاں روک کر فوری طور پر زخمیوں کو بچانے کے لیے آگ اور دھوئیں کی پرواہ کیے بغیر دوڑ پڑے اور کاک پٹ کی کھڑکی توڑ کر اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

 خبر رساں ایجنسی کے مطابق، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والا بدقسمت شخص طیارے کے اندر سوار تھا یا وہ حادثے کے وقت ہائی وے پر زمین پر موجود تھا۔ پولیس نے ابھی تک طیارے میں سوار افراد کی باقاعدہ شناخت اور ان کی طبی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران شدید دھوئیں کی زد میں آنے سے متاثر ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا سائیٹیشن لیٹیٹیوڈ (Cessna Citation Latitude) تھا، جو میکسیکو کے لاس کابوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (Los Cabos International Airport) سے پرواز بھر کر امریکہ کی طرف آ رہا تھا۔ جیٹ طیارے کے گرنے کی حتمی اور اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، لاریڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر گلبرٹو سانچیز کے مطابق، طیارے کو لینڈنگ سے قبل ممکنہ طور پر کسی شدید فنی خرابی (Technical Fault) کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچنے سے پہلے ہی ہائی وے پر جا گرا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید تیکنیکی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور عینی شاہدین کے مطابق، اگر ہائی وے پر موجود عام شہری فوری طور پر طیارے کی کھڑکیاں توڑ کر مسافروں کو باہر نہ نکالتے تو طیارے میں لگنے والی آگ کے باعث جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا، جس پر انتظامیہ نے بھی شہریوں کی اس شجاعت کو خوب سراہا ہے