صدر آصف زرداری کا این ڈی یو کا دورہ،ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں
Web Desk
29 November 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں ایڈیشن کے شرکا سے خطاب کیا
ورکشاپ میں اراکینِ پارلیمنٹ، سینئر سول و عسکری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ این ایس ڈبلیو 27 کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور کردار کے بارے میں شرکا کی سمجھ کو مزید گہرا کرنا تھا۔اپنے خطاب میں صدرِ پاکستان نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کو درپیش موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے حل کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ این ڈی یو کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سطح پر مکالمے کے فروغ، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور قومی سلامتی کے حوالے سے ہمہ گیر قومی حکمتِ عملی کو مضبوط بنانے کے لیے ملک کے نمایاں ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
آخر میں صدرِ پاکستان نے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ
25 May 2026
2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی
25 May 2026
پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور
25 May 2026
عید پر اوور چارجنگ نہ کی جائے، ہلڑبازی، ویلنگ پر سخت کارروائی ہوگی: عظمیٰ بخاری
25 May 2026
فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی
25 May 2026
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
25 May 2026
کوئٹہ: کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ،
25 May 2026
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس میں بڑی پیشرفت: اسلام آباد ہائی کورٹ کا اپارٹمنٹ مالکان کو تاحکمِ ثانی بے دخلی سے روکنے کا حکم
25 May 2026