ایران سے معاہدہ کل دستخط کے لیے تیار ہے، آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
13 June 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ دستخط کے لیے تیار ہے اور اس پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کو تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کا ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ سابق امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے مکمل طور پر مختلف ہے اور اس کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے ہمیشہ کے لیے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر باراک اوباما کا ایران کے ساتھ معاہدہ ایسا راستہ تھا جو بالآخر ایران کو ایٹمی ہتھیار تک پہنچا سکتا تھا، تاہم موجودہ معاہدہ اس کے برعکس ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا بلکہ مستقبل میں بھی اس کے حصول کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی، چاہے وہ خریداری کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے پر کل دستخط متوقع ہیں اور دستخط کے فوراً بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حالات مکمل طور پر پرامن ہونے کے بعد متعلقہ مقامات سے ایٹمی مواد کی باقیات حاصل کی جائیں گی جبکہ اس معاہدے میں کسی قسم کی مالی ادائیگی یا رقوم کی منتقلی شامل نہیں ہے۔
امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں بہتر اور طویل المدتی تعلقات قائم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو امریکا کے پاس دیگر متبادل بھی موجود ہیں، تاہم وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026