LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور اسرائیل میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش

ٹرمپ نے ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

Web Desk

11 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پیش رفت کے بعد ایران کے خلاف طے شدہ امریکی حملے اور بمباری منسوخ کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچایا گیا اور اس کی منظوری بھی حاصل کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اہم نکات اور مجوزہ معاہدے کی تفصیلات تمام متعلقہ فریقوں کی منظوری سے طے پائی ہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اس عمل میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن اور مصر سمیت متعدد ممالک شریک رہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔