ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں
Web Desk
11 June 2026
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل 3 سالہ مؤثر سہولت کاری اور سرپرستی کے نتیجے میں پاکستان کا آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ تیز رفتار ترقی کے نئے مراحل طے کر رہا ہے، جس کی بدولت پاکستان خطے میں جدید اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی ایک اہم ٹیک ہب (Tech Hub) بن کر ابھرا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی نے ملک کے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ کو عالمی معیار اور سرمایہ کاری کے ایک مضبوط ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں “آئی ٹی سی این ایشیا 2026” (ITCN Asia) جیسے بڑے عالمی نوعیت کے ٹیک میلوں کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا، جبکہ “انڈس اے آئی ویک 2026” جیسے ہائی پروفائل پروگراموں نے ملک میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزارتِ آئی ٹی نے ملک بھر میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے “اے آئی سیکھو 2026” کے نام سے ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت نئی نسل کو مصنوعی ذہانت کی ہنر مندی سکھائی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فول پروف حکمت عملی کے تحت پاکستان میں بالاآخر 5G سپیکٹرم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس نے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔سپرنیٹ گلوبل (Supernet Global) کے دائرہ کار اور نیٹ ورک میں توسیع کی گئی ہے، جس کی بدولت پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اور ریکارڈ ساز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جاری سال کے دوران پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم (Startup Ecosystem) کی مجموعی مالیت اور ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، سال 2020 کے بعد ملکی تاریخ میں یہ اسٹارٹ اپس کی نمایاں اور غیر معمولی معاشی ترقی کی سب سے واضح علامت ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
آسٹریلیا: اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026