LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش پورا ملک جل رہا ہے، ووٹ کی تذلیل ہو رہی ہے: محمود خان اچکزئی قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری، وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ سے اظہار تشکر دفاعی بجٹ وفاق کی ذمہ داری ہے، صوبوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے: بیرسٹر گوہر آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی انتخابات رکوانا چاہتی ہے: رانا ثناء اللہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وہاں کیا ہو رہا ہے؟ راجہ ناصر عباس کا سینیٹ میں سوال قومی اقتصادی کونسل کا بڑا فیصلہ؛ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی کٹوتی پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق سکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت این ای سی کا اہم اجلاس، نئے مالیاتی بجٹ کے لیے 4,715 ارب روپے کا مجموعی ترقیاتی پروگرام تجویز وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، اضافی کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی سفارش علاقائی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، رانا ثناء اللہ

مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق

Web Desk

10 June 2026

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 سیاح جھلس کر جاں بحق، جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر اسلام آباد سے مری آتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے باعث وین میں آگ لگ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری ایکسپریس وے پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کی۔انہوں نے مری ایکسپریس وے حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔