LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کر دیے، تہران سمیت مختلف شہروں میں دھماکے قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، بیشتر معاشی اہداف حاصل نہ ہوسکے نریندر مودی بھارت میں طویل عرصے رہنے والے وزیراعظم بن گئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش پورا ملک جل رہا ہے، ووٹ کی تذلیل ہو رہی ہے: محمود خان اچکزئی قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری، وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ سے اظہار تشکر دفاعی بجٹ وفاق کی ذمہ داری ہے، صوبوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے: بیرسٹر گوہر آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی انتخابات رکوانا چاہتی ہے: رانا ثناء اللہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وہاں کیا ہو رہا ہے؟ راجہ ناصر عباس کا سینیٹ میں سوال قومی اقتصادی کونسل کا بڑا فیصلہ؛ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی کٹوتی پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق سکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت این ای سی کا اہم اجلاس، نئے مالیاتی بجٹ کے لیے 4,715 ارب روپے کا مجموعی ترقیاتی پروگرام تجویز وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال

علاقائی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران

Web Desk

10 June 2026

تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے خطے کے تمام ممالک کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمیں یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف امریکی یا اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے لیے ہرگز استعمال نہ ہونے دیں، اور واضح کیا ہے کہ اس قسم کی کسی بھی معاونت کو تہران کے خلاف براہِ راست دشمنی تصور کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ بیانات میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکی فوجی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ڈھال بنا کر ایران پر حملوں کا بہانہ تراشا گیا، جس کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرتے ہوئے خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ ملک کی بقا اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی خطرے کو کچلنے سے گریز نہیں کیا جائے گا اور اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو ان جارحانہ حملوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

دوسری جانب، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو حتمی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے فوجیوں کا تحفظ اور بقا چاہتا ہے تو اسے فی الفور ہمارے خطے سے نکل جانا چاہیے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میدانِ جنگ میں پے در پے ناکامیوں اور شکستوں کے باوجود واشنگٹن نے ایران کی قوتِ ارادی اور قومی عزم کو آزمانے کی فاش غلطی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی طاقتور اور الرٹ مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا بھرپور، دندان شکن اور فوری جواب دیا جائے گا۔