امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملہ، مختلف علاقوں میں دھماکے
Web Desk
9 June 2026
امریکا نے اپنے فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی، جبکہ ایرانی صوبے ہرمزگان اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیریک کے علاقے میں میزائل حملے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج میں واقع جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ بندرعباس میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی مرکزی عسکری کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف دفاعی نوعیت کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملے گزشتہ روز امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایران امریکی اہداف کے خلاف میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں حملوں کے بعد صورتحال قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والا امریکی فوج کا جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، تاہم ایران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
13 July 2026
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی
13 July 2026
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے
13 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم
13 July 2026
یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی
13 July 2026
وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی
13 July 2026
بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی
13 July 2026
مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
13 July 2026