شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
Web Desk
9 June 2026
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم چودھری شجاعت حسین نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے عام انتخابات 2026 میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک خصوصی تہنیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے خطے میں جمہوریت، پائیدار ترقی اور سیاسی استحکام کے حق میں واضح فیصلہ دے دیا ہے۔
ق لیگ کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے کہا یہ انتخابی کامیابی پیپلز پارٹی کی طویل عوامی خدمت، قیادت کی سیاسی بصیرت اور پارٹی پر عوام کے پکے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے گلگت بلتستان میں بہترین اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مقامی عہدیداروں اور مہم جوئی کرنے والی ٹیموں کو بھی الگ سے مبارکباد دی۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں اور امیدواروں نے دن رات محنت کر کے پارٹی کے ترقیاتی پیغام کو خطے کے گھر گھر تک پہنچایا۔ اب وقت آگیا ہے کہ قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے اس مخلصانہ سفر کو دونوں جماعتیں ملک کر مزید آگے بڑھائیں۔
دوسری جانب، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے انتخابی عمل اور مہم کے دوران ق لیگ کی جانب سے ملنے والی سیاسی حمایت اور بھرپور تعاون پر چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ق) کے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے وفاق اور مقامی سطح پر اپنا مشترکہ اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026
چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
19 November 2026