نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاع کیلئے 2665 ارب روپے رکھنے کی تجویز
Web Desk
8 June 2026
نئے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں دفاع اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی شعبے کے لیے 2665 ارب روپے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 1126 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ انفراسٹرکچر منصوبوں کو دیا گیا ہے، جن کے لیے 730 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 179 ارب روپے جبکہ سماجی شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے لیے 45 ارب روپے جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 22 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تعلیمی شعبے میں مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز ہے، جن میں وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال
20 November 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس
20 November 2026
زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے،
20 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
20 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ
20 November 2026
چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ
20 November 2026