LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی

وزیراعظم اور صدر کی اہم ملاقات، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بجٹ تجاویز پر اتفاق

Web Desk

8 June 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں بجٹ تجاویز اور دیگر قومی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت صدر مملکت آصف علی زرداری نے کی، جس میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو حکومت نے منظور کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جہاں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاملات کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم کو بجٹ تجاویز پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاہم آئندہ دنوں میں ان سفارشات کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔