LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

نیویارک: پین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

Web Desk

8 June 2026

امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین ریلوے مرکز پین اسٹیشن پر چاقو حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی شام پیش آیا جب ایک شخص نے پین اسٹیشن پر موجود متعدد افراد پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور خوش قسمتی سے کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر پچاس برس کے لگ بھگ ہے اور بتایا جارہا ہے کہ وہ بے گھر افراد میں شامل تھا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

میئر نے فوری کارروائی پر ایم ٹریک پولیس اور دیگر امدادی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

حکام کے مطابق واقعے کے باوجود ریلوے سروس معمول کے مطابق جاری ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پین اسٹیشن کے اوپر واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن میں باسکٹ بال فائنل کے تیسرے مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے باعث علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔