راولپنڈی:امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی سخت
Web Desk
28 November 2025
امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔ جیل کے اطراف اور مرکزی راستوں پر مجموعی طور پر 5 اہم مقامات داہگل، جیل گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکہ اور گورکھپورپر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پولیس اہلکار 12، 12 گھنٹے کی شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران اور اہلکار بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آر پی او، پنجاب کانسٹیبلری اور مختلف تھانوں کے عملے سمیت 700 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جو ربڑ بلٹس، آنسو گیس، شیلڈز اور اینٹی رائٹ ساز و سامان سے لیس ہوں گے۔ٹریفک پولیس کے 10 افسران و اہلکار بھی فرائض پر مامور ہوں گے، جبکہ لفٹرز اور قیدی وینز بھی موقع پر موجود رہیں گی۔ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی براہِ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔گوجرخان، مندرہ، کہوٹہ، کلرسیداں اور دھمیال تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری تعینات رہیں گے، جبکہ تھانہ چکری، روات، چونترہ، ویمن، مورگاہ، کینٹ اور صدر بیرونی کے ایس ایچ اوز بھی اپنی ٹیموں کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹرز تعینات اہلکاروں کی قیادت کریں گے
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
23 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ
23 October 2026
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل ایک روپے 91 پیسے فی لٹر مہنگا
23 October 2026
کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز
23 October 2026
بی آئی ایس پی پر اربوں روپے خرچ، غربت میں کمی کا ہدف بدستور چیلنج : حافظ نعیم الرحمٰن
23 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کا موٹروے اور ملتان میں شجرکاری منصوبوں پر عمل درآمد کا حکم
23 October 2026
موسمیاتی تبدیلیاں برفانی چیتے کیلئے بھی خطرات بڑھا رہی ہیں: عطا تارڑ
23 October 2026