LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

علیمہ خان کے خلاف کیس بے بنیاد، وقوعہ سے ایک دن بعد مقدمہ درج ہوا

Web Desk

8 June 2026

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور ان کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے خلاف قائم مقدمے کو سراسر بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وکیل فیصل ملک نے کیس کی موجودہ قانونی پوزیشن اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ایڈوکیٹ فیصل ملک نے عدالت کے اندر ہونے والی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا عدالت نے استغاثہ کے دو اہم گواہان پر دوبارہ جرح (Cross-Examination) کرنے کی ہماری قانونی درخواست کو باقاعدہ منظور کر لیا ہے۔ جن گواہان کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے، ان میں اس مقدمے کے تفتیشی افسر (IO) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔ ہم نے ان دونوں سے مزید کچھ اہم اور کلیدی سوالات پوچھنے ہیں، جس کے لیے عدالت نے ان کی طلبی کا باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا ہے۔اپنے قانونی مؤقف کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے فیصل ملک نے واضح کیا”علیمہ خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کا پیغام میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا۔ ہمارا واضع موقف ہے کہ علیمہ خان کے مبینہ پیغام سے بہت پہلے ہی بانی کا پیغام میڈیا کے ذریعے پبلک ہو چکا تھا۔ سب سے مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ 27 نومبر کو درج کیا گیا، جبکہ 26 نومبر کی رات کو ہی احتجاج مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کے بیانات خود آن ریکارڈ موجود ہیں کہ 26 نومبر کی رات تک تمام راستے کھول دیے گئے تھے۔ اس لیے ایک ایسے احتجاج اور فرضی وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو حقیقت میں کسی نے دیکھا ہی نہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ علیمہ خان کے خلاف یہ کیس مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔اس موقع پر علیمہ خان نے ملک کی سیاسی اور آئینی پوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی نے کسی چھپائے بغیر، جیل میں صحافیوں کے سامنے خود 24 نومبر کے احتجاج کی کال دی تھی۔ 26 نومبر کے احتجاج سے پہلے اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کرانے کے لیے ارکانِ اسمبلی پر شدید دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بانی نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ایک حکومتی ادارہ بنا دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک سے انصاف کا جنازہ نکل چکا ہے۔

“صاف صاف کہہ دیں یہ ملک ہماری کمپنی ہے اور ہم ملازم ہیں”علیمہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا”بانی نے 26 نومبر کی کال صرف اس لیے دی تھی کہ عوام اپنے بنیادی حقوق، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی (Rule of Law) کے لیے باہر نکلیں۔ لیکن آج اس ملک میں اپنے آئینی حق کے لیے آواز اٹھانے کو بھی ایک سنگین جرم بنا دیا گیا ہے۔ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ شہریوں کی بنیادی آزادی ہی سلب کر لی جائے؟”

انہوں نے مروجہ نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ میں کیا: “ہمیں اب صاف صاف یہ بتا دیا جائے کہ یہ ملک آخر ہے کس کے لیے؟ اگر ایسا ہی ہے تو پھر کھل کر کہہ دیں کہ یہ ملک آپ کی ایک ذاتی کمپنی ہے اور ہم سب یہاں صرف آپ کے ملازم ہیں۔”