گلگت بلتستان انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلزپارٹی 3، ن لیگ اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب
Web Desk
7 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مختلف حلقوں میں سخت اور قریبی مقابلے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پیپلزپارٹی 3 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
حلقہ وار غیر حتمی نتائج:
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1:
پیپلزپارٹی کے امجد حسین 10490 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6245 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2:
مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3:
آزاد امیدوار سید سہیل عباس 7035 ووٹ لے کر برتری میں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 6487 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1:
پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر 7530 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2:
آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 1108 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 838 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ:
آزاد امیدوار نیک نام کریم 5612 ووٹ لے کر برتری میں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیاز الحق 4540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1:
پیپلزپارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آئی پی پی کے راجہ جلال حسین 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2:
پیپلزپارٹی کے سید محمد علی شاہ 3746 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 3265 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3:
پیپلزپارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4:
مجلس وحدت مسلمین کے مشتاق حسین 1059 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ:
پیپلزپارٹی کے اقبال حسن 1607 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 12 شگر:
پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 11663 ووٹ لے کر واضح برتری میں ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 7667 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1:
مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2:
مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ کے ساتھ برتری میں جبکہ آئی پی پی کے شمس الحق لون 3865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1:
آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1426 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی (ف) کے ولی الرحمن 996 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2:
آئی پی پی کے عتیق اللہ 1302 ووٹ لے کر برتری میں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد انور 1069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3:
پیپلزپارٹی کے محمد نسیم 2244 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق 1128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4:
مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمن 4068 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آئی پی پی کے گلبر خان 3736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1:
مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3320 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2:
آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2827 ووٹ لے کر برتری میں جبکہ پیپلزپارٹی کے نذیر احمد 2713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3:
آزاد امیدوار امان علی 5169 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 3195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1:
مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلزپارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2:
آزاد امیدوار انور علی 10829 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 2992 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3:
آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
متعلقہ عنوانات
راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق، آئی جی
7 June 2026
گلگت بلتستان الیکشن : فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان
7 June 2026
پیپلزپارٹی سے متعلق دستاویزی ویڈیو پر رفتار اور فرحان ملک کو 10 ارب روپے کا نوٹس
7 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
7 June 2026
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
7 June 2026
کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف، مقدمے سے بری
7 June 2026
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
7 June 2026
اداکارہ ماہرہ خان کا تیزاب حملے پر شدید ردعمل، مردوں سے بھی آواز بلند کرنے کا مطالبہ
7 June 2026