LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

گلگت بلتستان الیکشن : فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان

Web Desk

7 June 2026

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں موصول ہونے والے ابتدائی فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کے تحفظ اور نتائج کے جائزے کا وقت ہے۔

شفیع جان کے مطابق زمینی صورتحال میں پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انتخابی نتائج کے عمل پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں موصول ہونے والے فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کی پوزیشن بہتر نظر آ رہی ہے۔