LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق، آئی جی گلگت بلتستان انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلزپارٹی 3، ن لیگ اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب گلگت بلتستان الیکشن : فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان گلگت بلتستان انتخابات : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف، مقدمے سے بری تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان اداکارہ ماہرہ خان کا تیزاب حملے پر شدید ردعمل، مردوں سے بھی آواز بلند کرنے کا مطالبہ کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی حالت میں بہتری، حالت خطرے سے باہر ایران جنگ کے 100 دن مکمل، عالمی معیشت، تجارت اور سیاست شدید دباؤ کا شکار مہاجرین کی نشستیں آئینی تحفظ رکھتی ہیں، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے گلگت بلتستان میں انتخابی میدان گرم، 24 نشستوں پر پولنگ جاری کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھنے لگا، ہیٹ ویو کا الرٹ پاکستان میں 377روپے فی لیٹر پیٹرول میں 142 روپے سے زائد ٹیکس اور مارجنز شامل اسلام آباد: امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کا جشن، سفارتخانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد نیویارک: اوورسیز کشمیریوں کا عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کا اظہار

پیپلزپارٹی سے متعلق دستاویزی ویڈیو پر رفتار اور فرحان ملک کو 10 ارب روپے کا نوٹس

Web Desk

7 June 2026

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار اور اس کے چیف ایگزیکٹو فرحان ملک کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس عامر کھوسو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی سے متعلق ایک دستاویزی ویڈیو پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستاویزی ویڈیو میں پیپلزپارٹی اور کراچی میں اس کے کردار سے متعلق مواد متعصبانہ اور غیر متوازن ہے۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ دستاویزی ویڈیو کو فوری طور پر تمام پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے، عوام سے معذرت کی جائے اور ہرجانہ ادا کیا جائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس مواد سے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ رافٹار کو 14 روز میں جواب دینے کی مہلت دی گئی ہے۔