LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

Web Desk

7 June 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی جان بچانے والے وارڈ بوائے عبدالرزاق کیلئے سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق عبدالرزاق ترکئی نے انتہائی خطرناک صورتحال میں فوری طور پر جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ ڈاکٹر کی مدد کی، جو بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد قوم کا فخر ہوتے ہیں اور عبدالرزاق کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔ ان کا بروقت اقدام انسان دوستی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی روشن مثال ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ حکومت انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔