نیویارک: اوورسیز کشمیریوں کا عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کا اظہار
Web Desk
6 June 2026
امریکا کے شہر بروکلین میں اوورسیز کشمیریوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ اوورسیز کشمیری اقوام متحدہ، پاکستانی قونصل خانے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ آزاد کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مقررین نے آزاد کشمیر میں مبینہ تشدد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
اوورسیز کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ کشمیری عوام کے جمہوری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026