LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر

Web Desk

6 June 2026

آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم کی جانب سے 9 جون کو دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث مختلف علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مظفرآباد، باغ اور میرپور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ہڑتال کے باعث کئی علاقوں میں بازاروں میں شہریوں کا رش دیکھا گیا، جبکہ لوگ ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف رہے۔

دوسری جانب متعدد علاقوں میں پیٹرول کی قلت بھی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہری ایندھن حاصل کرنے کے لیے انتظار میں ہیں۔