آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار
Web Desk
6 June 2026
آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف کارروائی کے دوران 72 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور مشتبہ دستاویزات بھی برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے بعض عناصر عوامی مسائل کی آڑ میں ریاست میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے۔
ادھر نو جون کو دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ بعض شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ مظفرآباد، باغ اور میرپور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
بازار بند ہونے کے خدشات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی جبکہ متعدد علاقوں میں پیٹرول کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس کے باعث پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے تمام ضروری قانونی اقدامات جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر
6 June 2026
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
6 June 2026
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026