LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت نجی بینک کی کیش وین سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی قطری وزیراعظم کا دورہ تہران، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر بات چیت پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا سی آئی اے سربراہ کا دورہ ماسکو روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ تھا، امریکی اخبار صدر مملکت کی آسٹریا روانگی، سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر مقرر محسن نقوی کا ایف آئی اے اور پاسپورٹ دفاتر کا دورہ، غفلت پر عملے کو ہٹانے کا حکم آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج، نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا پبلک پروکیورمنٹ نظام میں شفافیت، جوابدہی اور نگرانی مزید مضبوط بنانے پر زور کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کانکن جاں بحق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک بلوچستان: فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر

ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

Web Desk

6 June 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو (Heatwave) کی ہنگامی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے شہریوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے کئی اہم اور گنجان آباد علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث روزمرہ کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق، 8 جون کو فضا میں ایک طاقتور ‘ہائی پریشر’ بننے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں مختلف صوبوں میں گرمی کی پوزیشن درج ذیل رہے گی  8 سے 11 جون کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، جہاں درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ 8 سے 10 جون کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران اسلام آباد اور پوٹھوہار میں پارہ 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے 7 سے 12 جون کے دوران شدید ترین گرمی کے زیر اثر رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران انتہائی محتاط رہنے، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا استعمال زیادہ رکھنے کی مروجہ ہدایت کی ہے۔اس کے ساتھ ہی، کسی بھی ہنگامی صورتحال، ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور بجلی و پانی کی مروجہ فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ضلعی اور صوبائی اداروں کو بھی پیشگی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔