LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع

Web Desk

6 June 2026

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے معرکے کے لیے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے تمام تر مینوئل انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق، الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسرز (ROs) کی جانب سے بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری انتخابی سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

انتخابی عمل کو شفاف اور وقت پر یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے درج ذیل پوزیشن اختیار کی ہے,گلگت بلتستان کے جغرافیائی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے پولنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل پہلے کی جا رہی ہے۔ تمام 24 حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز آج ہی کے دن سامان کی ترسیل کا عمل ہر صورت مکمل کریں گے۔مروجہ انتظامات کے تحت آج رات تک تمام انتخابی سامان کو سخت سکیورٹی میں خطے کے تمام تر پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق، گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے باقاعدہ پولنگ کل 7 جون (بروز اتوار) کو صبح 8 بجے بغیر کسی وقفے کے شروع ہوگی، جو شام تک جاری رہے گی۔

تمام حلقوں میں امن و امان قائم رکھنے اور ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت مینوئل انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔ اب سب کی نظریں کل ہونے والے اس بڑے سیاسی دنگل پر لگی ہوئی ہیں۔