LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں اہم موڑ؛ آواز کی تصدیق کے لیے پولیس کا سٹی کورٹ سے رجوع

Web Desk

6 June 2026

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے بدنام زمانہ مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور دیگر سنگین مقدمات کے معاملے میں ایک اہم تفتشی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ سمیت تمام اہم ڈیجیٹل شواہد فرانزک ٹیسٹ کے لیے پنجاب بھیجنے کی اجازت حاصل کرنے کی خاطر باقاعدہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔تفتیشی افسر کی جانب سے سٹی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے اہم نکات درج ذیل ہیں پولیس نے عدالت سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ کیس سے جڑے تمام ڈیجیٹل شواہد کو پنجاب کی جدید فرانزک لیبارٹری بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان تمام شواہد کی سائنسی اور تکنیکی مینوئل کے تحت فرانزک جانچ پڑتال کے لیے پنجاب لیبارٹری کو باقاعدہ حکم جاری کیا جائے

پولیس حکام نے عدالت کو کیس کے حوالے سے درپیش مروجہ چیلنج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ”ملزمہ انمول عرف پنکی کی موبائل وائس ریکارڈنگ، مختلف واٹس ایپ وائس میسجز اور کال ریکارڈنگ سمیت متعدد ناقابلِ تردید ڈیجیٹل شواہد کیس فائل کا حصہ ہیں۔ تاہم، دورانِ تفتیش جب ملزمہ کو یہ شواہد دکھائے اور سنائے گئے، تو اس نے ان ریکارڈنگز اور میسجز کے اپنے ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔”

پولیس کے مطابق، ملزمہ کا موقف ہے کہ وائس میسجز اور کالز میں سنائی دینے والی آواز اس کی نہیں ہے بلکہ اسے پھنسانے کے لیے کسی اور کی آواز استعمال کی گئی ہے۔

پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ کے اس انکار کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے سائنسی تصدیق انتہائی ضروری ہے۔ وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز اور کال ڈیٹا کو جب پنجاب کی جدید فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا، تو وہاں سے آنے والی باقاعدہ مینوئل رپورٹ سے یہ سو فیصد تصدیق ہو جائے گی کہ یہ آواز ملزمہ انمول عرف پنکی کی ہی ہے، جو کہ عدالت میں اسے سزا دلوانے کے لیے ایک فول پروف ڈیجیٹل ثبوت ثابت ہوگا۔ عدالت کی جانب سے اس درخواست پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔