گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
Web Desk
5 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور رات بارہ بجے کے بعد انتخابی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ووٹنگ 7 جون کو منعقد ہوگی۔
انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مقامی پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔
سیاسی جماعتوں کی سطح پر پیپلز پارٹی کے 23 ، مسلم لیگ (ن) کے 22 ، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 ، مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے 7 ، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 6، 6 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026