حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار
Web Desk
5 June 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اب 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات 12 بجے سے عمل میں آئے گا۔
حکومتی فیصلے کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 91 روپے 34 پیسے تھی۔
دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں کمی کرتے ہوئے اسے 68 روپے 93 پیسے سے کم کر کے 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل
31 October 2026
پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف
31 October 2026
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026
سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم
31 October 2026
پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج
31 October 2026
مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
31 October 2026
یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی
31 October 2026
سوشل میڈیا کیس: عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی کراچی کی ضلعی عدالت سے ضمانت منظور
31 October 2026