LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ اقوام متحدہ کے سربراہ کی جنوبی لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی

Web Desk

5 June 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضع الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور ایک پرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی مؤثر حفاظت ناگزیر ہے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقائی سلامتی، باہمی تعاون اور سرحدی انتظام پر پاکستان کا واضع مؤقف پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے خطاب میں سرحدوں کی حفاظت کو خطے کے امن سے جوڑتے ہوئے درج ذیل اہم نکات پر روشنی ڈالی

انہوں نے واضح کیا کہ بارڈر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا پلیٹ فارم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سرحدوں کی پائیدار حفاظت اور سکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بارڈر سکیورٹی نہ صرف ملکوں کے امن بلکہ سرحدی جرائم، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی مؤثر روک تھام کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بین الاقوامی اصولوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دل سے احترام کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے سکیورٹی چیلنجز کا تقاضا ہے کہ خطے کے ممالک ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھائیں، تاکہ مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے پائیدار امن کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے