LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات

Web Desk

5 June 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے نومنتخب وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے وزرائے داخلہ نے پاک ایران سرحد کی سکیورٹی، خطے میں حالیہ کشیدگی میں کمی لانے اور داخلی سلامتی (Internal Security) سے جڑے امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور پاک ایران سرحدی بیلٹ کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی اور سکندر مومنی نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خطے کو کسی بھی بڑے تصادم سے بچانے کے لیے کشیدگی میں فوری اور مستقل کمی لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور باہمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی سفارتی کوششیں اور رابطے تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اور دونوں ممالک داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات اور تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے بھی سکیورٹی امور پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں سکیورٹی انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید فعال بنانے پر بھی گفتگو کی۔