LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات

ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور

Web Desk

5 June 2026

لاہور: مشہور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے ہائی پروفائل معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (MPA) ثاقب چدھڑ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم مقامی عدالت نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق، اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں ایک باقاعدہ شکایت درج کروائی تھی۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمے کی درج شدہ ایف آئی آر (FIR) کے مطابق، مدعیہ کا مؤقف ہے کہ لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں نے اداکارہ کو مسلسل بلیک میل کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ملزم ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ان سے شادی نہ کی تو ان کا متعلقہ ذاتی ڈیٹا (Data) انٹرنیٹ پر لیک کر دیا جائے گا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن نے ملزم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے متعلق اہم ترین ویڈیوز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کر دی ہیں، جنہیں ایجنسی نے تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، فراہم کردہ ویڈیوز اور متعلقہ موبائل فون کو ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر سرکاری تحویل میں لے کر تفصیلی فرانزک معائنے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثاقب چدھڑ کے آفیشل موبائل نمبر سے بھیجے گئے دھمکی آمیز پیغامات (Messages) کا ریکارڈ بھی کیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب، مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ کو ہراساں کرنے کے اس کیس میں نامزد لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نے عبوری ضمانت کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ عدالت میں ایم پی اے ثاقب چڈھر کی جانب سے ملک کے نامور قانون دان ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے وکلاء کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ایم پی اے ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور متعلقہ تفتیشی ادارے کو حکم دیا کہ ملزم کو 24 جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔